ہیڈلائنز


ایشوریہ رائے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے ملاقات کی خواہش کے پیغام پر جذباتی ہو گئیں

Written by | روزنامہ بشارت
 
 

ممبئی : ایشوریہ رائے بچن نے فلم ’سربجیت ‘کی واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کے دوران کے اپنے تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں ۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کے دوران سرحد کے دونوں جانب سے ملنے والے بے پناہ پیار سے جذباتی ہو گئی تھی ۔

بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ ”بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف )کے ساتھ ملاقات کر رہی تھی تو بی ایس ایف والوں نے کہا کہ سرحد کے پار ہمارے بھائی آپ سے ملنا چاہتے ہیں اگر آپ چاہیں تو سرحد کے پار جا کر ان سے ملاقات کر سکتی ہیں اور تصویر کھینچوا سکتی ہیں “۔ایشوریہ نے مزید کہا کہ ”جب میں بی ایس ایف کے ساتھ ملاقات کر رہی تھی تو مجھے سر حد کے پار کوئی فرق نہیں محسوس ہوا ۔میں نے سرحد کے ایک جانب سب کو نمستے کرتے دیکھا اور مداحوں کی جانب سے پیار کی بارش دیکھی اور جب سرحد کے اس پار دیکھا تو مجھے بالکل وہی پیار اور شفقت موصول ہوئی “۔

ایشوریہ رائے سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان میں اپنے مداحوں سے باخبر ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ”جب میں واہگہ پر شوٹنگ کر رہی تھی تو میں نے اس کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ۔ ایشوریہ نے مزید کہا کہ ہم وہاں کھڑے ہیں اور شوٹنگ جاری ہے ، دروازے کھلتے ہیں ، آپ پاکستان کو دیکھ سکتے ہیں اور مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ دونوں اطراف کے لوگ ایک جیسے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے ایک جیسی ہی محبت رکھتے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک جیسے لگتے ہیں ، ایک جیسے بولتے ہیں ، ہم بلکل ایک جیسے ہیں ، ہم میں بہت سے اقدار ایک جیسی ہیں لیکن درمیان میں صرف ایک لکیر کھنچی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ