ہیڈلائنز


ستاروں کا حال بتانے والی صامیہ خان نے چپکے سے شادی رچالی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  پاکستان کی مشہور ومعروف آسٹرالوجر صامیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے شو میں ستاروں کا حال بتانے والی صامیہ خان کی شادی کینیڈا کی کاروباری شخصیت ماجد خان سے ہوئی۔شادی کی تقریب لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صحافی برادری سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی پروقار تقریب میں صامیہ خان کا کہنا تھا کہ میں شادی سے پہلے بھی ستاروں کی چال دیکھی کر فیصلہ کیاتھا حتی کہ نکاح کا وقت بھی اسی ستاروں کو دیکھتے ہوئے طے کیاتھا۔مشہور اینکر ریحام خان نے اس موقع پر مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا خیال رکھیے گا کیوں کہ شادی ایک خان سے ہو رہی ہے لیکن شکر ہے کہ یہ خان پاکستان کے نہیں بلکہ کینیڈا کے ہیں میں کینیڈین خان سے یہ کہنا چاہوں گی کہ میری بہن کا بہت خیال رکھیں کیونکہ بہت سے لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ