ہیڈلائنز


بجرنگی بھائی جان کا حیرت انگیز’ سچ ‘سامنے آگیا

Written by | روزنامہ بشارت

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم بجرنگی بھائی جان نے پیسوں کے ساتھ ڈھیروں دعائیں بھی کمائی تھیں۔فلم نے ریلیز ہوتے ہی بہت سارے ریکارڈز ایک جھٹکے میں توڑ دئے تھے،یہ فلم سلمان خان کی آٹھویں فلم تھی جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کے پیچھے کچھ ‘راز’ ایسے ہیں جنہیں جان کر آپ سب یقیناً حیرت میں مبتلا ہو جا ئیں گے۔ اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دینے والے سلمان خان سے پہلے یہ فلم بولی وڈ کے دوسرے مشہور اداکاروں کو آفر کی گئی تھی لیکن ان کا فلم میں کام کرنے سے انکار ان کے کیر ئیر کیلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوا ۔نیچے ان اداکاروں کی فہرست جاری کی جارہی ہے جنہوں نے بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ہرتیک روشن :۔بجرنگی بھائی جان کے رائٹر نے اسکرپٹ ہرتیک کے والد راکیش روشن کو دکھایا تو انہیں یہ آئیڈیا بہت پسند آیا ،وہ چاہتے تھے کہ ہرتیک یہ کردار اداکریں لیکن اُنہیں یہ کردار اتنا خاص پسند نہیں آیا اور انہوں نے انکار کردیا۔عامر خان :۔اس فہرست میں عامر خان کا نام دیکھ کر آپ یقیناً حیرت زدہ رہ گئے ہوں گے ، یہ سچ ہے کہ’ پون کمار چتور ویدی’کاکردار عامر خان کو بھی آفر ہوا تھا ،انہیں یہ کردار پسند بھی بہت آیا تھا لیکن تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ فلم نہ کر سکے۔رجنی کانت:۔ان کا نام دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ رائٹر اور ہدایت کار اس فلم کو لے کر کافی سنجیدہ تھے لیکن شاید رجنی کانت سنجیدہ نہیں تھے ،انہوں نے بجرنگی بھائی جان پرفلم’ لینگا’ کو ترجیح دی اور ایک لازوال کردار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔الو ارجن:۔بھارتی ساؤتھ فلموں کے جانے مانے اداکار ارجن کو بھی اس کردار کی آفر کی گئی تھی لیکن پہلے سے بے تحاشہ کام ہونے کے باعث انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔پُنیت راجکمار:۔ھارتی ریاست کاناڈا سے تعلق رکھنے والے اداکار،گلوکار اور میزبان پُنیت راجکمار پر بھی ہدایت کار کی نظر جا کر ٹہری تھی،لیکن شاید ان کی قسمت میں یہ کردار نہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ