ہیڈلائنز


خواتین سے بدسلوکی ،بھارت کی کن مشہور اداکاراؤں سے چھیڑ چھاڑ کے واقعات پیش آئے تو ان کا رد عمل کیا تھا ؟

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ،حال ہی میں لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں نوجوان خواتین سے ہونے والی بد سلوکی کے واقعات نے ’’بد قماش مردوں ‘‘ کے ایک مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے ،دوسری طرف چند روز قبل اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کلکی کوچلین کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے گاڑی سے نکل رہیں تھیں تو رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگو ں نے انہیں’’ چھونے ‘‘اور ان کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی جس پر بڑی مشکل سے انہوں نے اپنے آپ کو بچا یا ۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی کئی بھارتی اداکارائیں ایسی ہیں جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں اور انہوں نے ان بری حرکات کا کس طرح سامنا کیا ۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف 2005ء میں جب درگاہ پوجا کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے کولکتہ گئیں تو رش اتنا زیادہ ہو گیا کہ ان کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ کے لئے انہیں سنبھالنا مشکل ہو گیا ،اسی رش کا فائدہ اٹھاتے کچھ نوجوان ان کے سیکیورٹی گارڈ کو پیچھے ہٹاتے ہوئے کترینہ کے قریب پہنچ گئے اور انہیں چھونے کے ساتھ ساتھ ان کے ’’نازک اعضا‘‘ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ شروع کی ،اس موقع پر باربی ڈول کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا اور وہ بڑی مشکل سے دوچار ہو گئیں تھیں ۔

امیشا پاٹیل

بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ امیشا پاٹیل 2014ء میں اتر پردیش کے علاقے گورکھ پور میں ایک جیولری شاپ کا افتتاح کرنے پہنچیں تو شوروم کے باہر پہنچیں تو رش اتنا بڑھ گیا تھا کہ شوروم تک جانا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آ رہا تھا ،امیشا نے شو روم مالکان کے ہمراہ بڑی مشکل سے اندر جانے کی کوشش کی تو ایک نوجوان نے جذبات میں آ    کر نجانے امیشا کے ساتھ ایسی کون سی’’حرکت ‘‘ کر دی کہ امیشا جی انتہائی غصہ میں آ گئیں اور فوری طور پر اس نوجوان کو نہ صرف تھپڑ جڑ دیا بلکہ غصے سے چلانے بھی لگیں تھیں ،اس واقعہ کے کئی روز بعد تک امیشا بڑی دکھی اور افسردہ رہی تھیں ۔

بپاشا باسو

بالی ووڈ کی بلیک بیوٹی اور حال ہی میں کرن سنگھ گورو سے شادی کرنے والی بپاشا باسو اپنی فلم ’’راز تھری‘‘ کی پرموشن کے لئے احمد آباد گئیں ہوئیں تھیں کہ ایک شخص نے تو حد ہی کر دی ،اس نے نہ صرف انہیں مسلسل چھونے کی کوشش کرتا رہا بلکہ سکرٹ ہی اتارنے کی کوشش کی تھی ،اتنا ہی نہیں بلکہ بپاشا باسو ایک بار تو ممبئی میں درگا پوجا کے دوران بھی اسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کا شکار ہو چکی ہیں۔بالی ووڈ کی یہ’’ بلیک بیوٹی ‘‘ کونہ صرف بھارت بلکہ امریکہ میں بھی ایک مرتبہ رش میں جنسی طور پر ہراساں کیا جا چکا ہے ۔

گوہر خان

معروف انڈین اداکارہ اور ’’بگ باس سیون‘‘ کی ونر گوہر خان کے ساتھ2014ء میں ’’انڈیاز را سٹار ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اس وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سامنے بیٹھے ہوئے ایک شخص نے نہ صرف سٹیج پر آ کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ،جب گوہر خان نے اس چھیڑ چھاڑ کا برا منایا تو اس شخص نے بھری محفل میں گوہر خان کو تھپڑ جڑ دیا تھا ،بعد میں گوہر خان کا کہنا تھا کہ اس لڑکے کی حرکت نے اسے سکتے میں مبتلا کر دیا تھا ،اور اس وقعہ کا میری زندگی میں ایسا اثر ہوا کہ میں رات کو سوتے ہوئے بھی ڈر جاتی تھی اور رونا شروع کر دیتی تھی ۔

سشمیتا سین

سابق مس یونیورس اور بھارتی فلموں کی چلبلی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کا ایسا ایک وقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ’’پونا ‘‘میں ایک مشہور برانڈ کی جیولری شاپ کا افتتاح کرنے گئیں ،واپسی پر جب وہ اپنی گاڑی کی طرف بیٹھنے لگیں تو بھیڑ میں شامل چند اوباشوں نے سشمیتا کے ساتھ ٹکرانا شروع کر دیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کرتے رہے ،جس سے وہ بری طرح سٹپٹا گئیں تھیں ۔

ایشا دیول

بھارتی فلموں کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی بہن اور بھارتی فلموں کی اداکارہ ایشا دیول 11اگست 2005ء کو کسی کا م کے سلسلہ میں ’’پونا ‘‘گئیں ہوئیں تھیں جب لوگوں نے اکیلی ایشا دیول کو دیکھا تو رش بڑھنے لگا ،اسی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص نے نجانے بالکل نزدیک پہنچ کر ایسی حرکت کر دی کہ ایشا دیول غصے سے لال پیلا ہو گئیں اور اس نوجوان کے گال پر زور دار طمانچہ رسید کر دیا۔

نغمہ

 اپریل 2014 میں بالی وڈ اداکارہ نغمہ سے کانگریس لیڈر گجراج سنگھ نے بدسلوکی کر دی تھی، ہاپوڑ میں روڈ شو کے دوران گجراج سنگھ نے نغمہ کی طرف ہاتھ بڑھایا اور ان کے سر کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی ،جس پر نغمہ نے انتہائی ناراضگی کے ساتھ گجراج کا ہاتھ جھٹک دیا تھا، اس واقعہ کے بعد نغمہ بغیر تشہیر کئے ہی واپس لوٹ گئیں تھیں، اسی طرح انتخابی مہم کے دوران بھی ایک نوجوان کی طرف ہوئی چھیڑ چھاڑ سے ناراض نغمہ نے اسے تھپڑ جڑ دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ