ہیڈلائنز


بھارتی میگزین نے فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکار فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا گیا۔ انگریزی ویب سائٹ کے مطابق فواد خان کی پُرکشش تصویر مسلسل دوسرے ماہ کسی دوسرے بھارتی میگزین کے کور پیج پر لگی ہے ۔ بھارتی میگزین ہائے بلٹز (Hi! Blitz)کے مئی کے کور پیج پر فواد کی خان کی تصویر لگی ہے جس میں وہ انتہائی پُرکشش ، پُر اطمینان اور ساکن دکھائی دے رہے ہیں ۔

میگزین نے فواد خان کو ’دی نیو ایج آف خان ‘قرار دیا ہے کہ فوادبالی ووڈ خانزشاہ رخ، سلمان اور عامر کی صف میں شامل ہو جائینگے یاپھر ان کی جگہ لے لیں گے ۔ رپورٹ میں فواد کی اگلی بالی ووڈ فلم کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا تاہم پاکستان میں فواد خان دوفلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں البیلا راہی اور مولا جٹ شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ