ہیڈلائنز


بولی ووڈ میں وہ مقام نہ مل سکا جس کی خواہش ہے: سنی لیون

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سال تک ہندی فلم انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم تاحال انھیں وہ مقام حاصل نہیں ہو سکا جس کی خواہش انکے دل میں انگڑائیاں لیتی ہے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میں ابھی تک اس کشمکش کا شکار ہوں کہ کیا میں بولی ووڈ میں کام کرنے کے لئے فٹ ہوں؟ انکا کہنا تھا کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی روح کو کچل کر روشن راستوں کا تعین کیا جاتا ہے تاہم وہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود نمبر ون کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بولی ووڈ کی آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی چکا چوند دنیا میں میرا کوئی دوست نہیں ہے ۔34سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر ایوارڈ تقریبا ت میں خود کو بہت اکیلا محسوس کرتی ہیں ، اکثر اوقات اداکار انکے ساتھ سٹیج پر جانے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ انکا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی سے اس حد تک نفرت کر سکتا ہے ،لیکن انھیں بولی ووڈ میں اس حد تک نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اپنی نئی فلم ون نائٹ اسٹینڈ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے سے پتہ چلا کہ دنیا میں کتنا دوہرہ معیار ہے، بھارتی اور مغربی معاشرے میں بہت فرق ہے مغرب میں سڑکوں پر سرعام کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات نہیں کئے جاتے لیکن بھارت میں اگر کسی کے ساتھ چائے پینے بھی جاو¿ں تو سوال کیا جاتا ہے کہ گزشتہ رات کہاں تھی اور کیا کیا تھا۔واضح رہے سنی لیون نے 2012ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”جسم 2“ سے بولی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ ابھی تک متعدد شہوت انگیز مناظر سے بھرپور فلموں میں جانداراداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم تاحال انھیں انکی بے باکیوں کے باعث کسی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ