ہیڈلائنز


حسن دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتی : زرین خان

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: خوبرو بولی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت ذیادہ حسن پرست ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی بھی خوبصورت چیز کو دیکھنے کے بعد اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ شوبز کی چکاچوند دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ اپنا ذیادہ خیال نہیں رکھتی تھیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کالج کے دنوں میں وہ بالکل بھی جاذب نظر نہ تھیں ۔ تاہم جب وہ شوبزکی دنیا میں آئیں تو انھیں اپنی اہمیت کا احساس ہوا اور انھوں نے اپنا خیال رکھنا شروع کر دیا جس کے نتائج آج سب دیکھ سکتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ خود منفرد لباس زیب تن کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور جب کسی کو بہترین لباس میں دیکھتی ہیں تو بلا تامل اس کی تعریف کر دیتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ کا شمار ان اداکاراﺅں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے سپر سٹار سلمان خان کے ہمراہ فنی سفر کا آغاز کیا ۔ یاد رہے زرین خان کو آخری مرتبہ انکی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم”ہیٹ سٹوری3“میں دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ