ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما 28 برس کی ہوگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

انوشکا کو فلم نگری کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما یکم مئی 1988 کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا سے اپنے سفر کا آغاز کیا تاہم فلمی کیرئیر کا آغازبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی۔

بالی ووڈ اداکارہ فلموں کے چناؤ میں نہایت احتیاط سے کام لیتی ہیں جس کے باعث اب تک چند ہی فلموں میں دکھائی دیں جب کہ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’بینڈ باجا بارات‘‘،’’جب تک ہے جان‘‘اور’’ پی کے‘‘ شامل ہیں تاہم اپنے فلمی کیرئیر میں انہیں بالی ووڈ کے تمام حکمران خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔

انوشکا شرما نے تنازعات کی وجہ سے خوب شہرت سمیٹی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ان کے معاشقے کے چرچے عام ہوئے جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے جب کہ اداکارہ نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلموں کی پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی اور انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کررکھا ہے۔

اداکارہ انوشکا ان دنوں اپنے کیرئیر کی اہم فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ