ہیڈلائنز


جلسے میں قندیل بلوچ کپتان سے ملاقات نہ ہونے پر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : سوشل میڈیا پر متنازع بیانات سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے سٹیج پر جانے نہیں دیا گیا جس پر رو رو کر انہوں نے اپنا برا حال کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کپتان سے ملاقات نہ ہونے پر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں اور کہا کہ انہیں کیا پتہ تھا کہ جلسہ گاہ جانے اور عمران خان سے ملاقات کیلئے پاس بنوانا پڑے گا کیونکہ وہ کونسا پہلے جلسے اور جلسوں میں جاتیں رہی ہیں ۔قندیل بلوچ جب عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے آگے بڑھیں تو گارڈ نے ان سے پاس طلب کیا اور پاس نہ ہونے کی بدولت انہیں اندر جانے سے روک دیا جس پر قندیل بلوچ نے رو رو کر اپنا برا حال کر لیا۔

قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے کی گئی بڑی ’انسویسٹ منٹ ‘ضائع ہو گئی ہے ،ماڈل30ہزار روپے کی ٹکٹ خرید کر جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئیں اور انہوں نے اس موقع پر مہنگے ہوٹل میں کمرہ بک کروانے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہنگا میک اور سوٹ بھی پہنا لیکن وہ کپتان سے ملاقات کرنے میں ناکام رہیں ۔

قندیل بلوچ کا کہناتھا کہ وہ عمران خان سے سچی محبت کے باعث لاہور آئیں تھیں اور انہیں کیا پتہ تھا کہ ان سے ملاقات کیلئے پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ