ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے موبائل ایپ ”سونم کپور ایپ “ لانچ کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے موبائل ایپ ”سونم کپور ایپ “ لانچ کر دی ۔ ڈان نیوز کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق سونم کپور اپنی موبائل فون ایپ لانچ کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں ہیں۔سونم کپور کے مداح ان کی نہ صرف نت نئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکیں گے بلکہ روزانہ لمحہ بہ لمحہ کی اپ ڈیٹس سے بھی روشناس ہو سکیں گے ۔ ”سونم کپور ایپ “کی ایک اہم خصوصیت اس کا لائیو سٹریم فیچر ہے جو سونم کپور اپنے ”ٹرائب “سے جڑے رہنے میں مدد گار رہے گا ۔

سونم کپور نے گزشتہ روز اپنی ایپ لانچ کرنے کی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ” یہ ایپ میری دنیا میں آپ کا ذاتی چینل بننے جا رہا ہے “۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں لفظ فین پسند نہیں کرتی ، میرے خیال میں اب دنیا میں کہیں بھی فین نہیں ہیں، اب تو ہم خیال لوگ ہیں، اگر وہ میرے حلقہءاحباب میں شامل رہیں گے تو میں ان کے طبقے میں شامل رہوں گی “۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ