ہیڈلائنز


آج رات بپاشاباسو اور کرن سنگھ کی شادی۔ تیاریاں زرو شور سے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروورآج 30اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ نے گزشتہ ماہ شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈز میں سے کسی کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔واضح رہے کہ کرن سنگھ کی یہ تیسری شادی ہے جب کہ بپاشا باسو پہلی بار دلہن بن رہی ہیں۔

بالی وڈ اداکار کرن سنگھ گروور کی سابق اہلیہ جینیفر ونگٹ کا کہنا ہے کہ کرن اور بپاشا باسو کی جوڑی زبردست ثابت ہوگی۔دونوں کی شادی کے موقع پرجینیفر ونگٹ نے مزید کہا کہ کرن سنگھ اور بپاشا باسو محبت سے بھرپور زندگی گزاریں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ