ہیڈلائنز


اداکارہ لیلیٰ کی اپنے والد کی صحت یابی کے لئے پرستاروں سے دعا کی اپیل

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: اداکارہ لیلیٰ نے اپنے والد کی صحت یابی کے لئے پرستاروں سے دعا کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کے والد شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں اور ڈاکٹروں نے بھی ان کو جواب دے دیا ہے ۔ شوگر کے باعث ان کے پاؤں کی انگلیاں پہلے ہی ڈاکٹروں نے کاٹ دی تھیں اور اب ان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ اداکارہ لیلیٰ نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ