ہیڈلائنز


بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون مصنفہ بن گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

 بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر شارٹ سٹوریز لکھی ہیں ۔اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کل 12کہانیاں تحریر کی ہیں جن میں سے سات کہانیاں49.50روپے کی ابتدائی قیمت پر ریلیز کی جائیں گی ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ قیمت رواں ماہ کے اختتام تک رہے گی بعد از اسے ڈبل کر دیا جائے گا ۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں ان کہانیوں میں اپنی زندگی کی کہانیاں اور اس میں آنے والے نت نئے موڑوں کا ذکر کیا ہے اور انھیں امید ہے ان کے پرستار انکی کہانیوں کو لازما پسند کریں گے ۔واضح رہے 2012سے بولی ووڈ انڈسٹری سے منسلک ہونے والی سنی لیون اس قبل بالغان کیلئے تیار کی جانے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی تھیں ۔ تاہم اب ان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ون نائٹ سٹینڈ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ