ہیڈلائنز


امیتابھ بچن ایشوریا رائے سے خوفزدہ؟

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کی نئی آنے والی فلمیں” سر بجیت “اور” ٹی ای تھری این “ کے فلمسازوں کی جانب سے ایک ہی دن فلمز کی نمائش کا اعلان کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا  سٹار اپنی بہو سابق حسینہ عالم اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی مقبلولیت کے پیش نظر باکس آفس پر مقابلے سے نا صرف کترا رہے ہیں بلکہ اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔بگ بی کی فلم ”ٹی ای تھری این“ اور ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم”سربجیت“ ایک ہی تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جس سے باکس آفس پر دونوں فلموں کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جس پر بگ بی پریشان ہیں تاہم اب انہوں نے فلموں کے مقابلے سے دوری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریارائے سے باکس ا?فس پر مقابلہ نہ کرنے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں جس پر انہوں نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھانے کے لیے فلم کے پروڈیوسر سوجے گھوش سے بھی بات کی ہے جس کے بعد اب فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”سربجیت“ اور ”ٹی ای تھری این“ 20 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ