ہیڈلائنز


ایکتاکپور کی بھارتی فلم انڈسٹری کی شرمناک ترین پیشکش، تیاری کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی :  برہنہ فلموں سے شہرت حاصل کرنیوالی سنی لیون کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے بعد بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ نے نہایت شرمناک فیصلہ لے لیا اور اُن کی ٹرپل ایکس فلم کی شرائط پوری کرنے والی پہلی اداکارہ سامنے آگئی جس کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی تاریخ کے متنازع ترین مناظر فلمانے کے لئے تیار ہے۔ چوبیس سالہ ماڈل اور اداکارہ کائرہ دت فحش مناظر کے متعلق ایکتا کپور کی خصوصی شق پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ یہ شق فلم میں کام کرنے والوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے تاکہ وہ بعد میں کسی قسم کا اعتراض یا شکوہ شکایت نہ کریں،اس فلم میںمجموعی طورپر جنسی موضوع پربات کی گئی ۔ کائرہ دت نے فلم کی شوٹنگ پر کام شروع کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر برہنہ مناظر کے لئے بھی پوری طرح تیار ہے اور عجیب و غریب موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ڈائریکٹر پر اعتبار ہوتو کسی بھی قسم کے فحش مناظر فلمانے میں کوئی خطرہ نہیں، فلم کے ڈائریکٹر کین گھوش پر مکمل اعتبار ہے لہٰذا وہ اعتماد کے ساتھ ہر طرح کے مناظر فلمانے کے لئے خود کو تیار پاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ