ہیڈلائنز


انوشکا شرما اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ”پھلواری “کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ہوم پروڈکشن پھلواری میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصرو ف ہیں تاہم انھوں نے بیساکھی کے تہوار پرپھلواری کی شوٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔دلجیت دوسانجھ نے شوٹنگ کے آغاز کے موقع پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے رواں سال کی بیساکھی دوہری خوشیاں لیکر آئی ہے ۔اداکارہ کی جانب سے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دل میں خاص طور پر بیساکھی کے تہوار کے موقع پرفلم کی شوٹنگ سے اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں ناصرف آسانی رہے گی بلکہ پرستاروں کو ا چھالگے گا۔واضح رہے انوشکا شرما کی پھلواری کی کہانی انویتا دت نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات کی ذمہ داری انشائی لعل نبھائیں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ