ہیڈلائنز


جیکولین فرنینڈس بھی سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑیں

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: سری لنکن نژاد بولی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنا فلاحی ادارہ ’’جیکولین بلڈز‘‘کے نام سے قائم کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہمیشہ ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے پیش پیش رہتی ہیں۔

انھوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنا فلاحی ادارہ تامل ناڈو کے گزشتہ برس سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قائم کیا ہے۔ اداکارہ کے فلاحی ادارے کے تحت تامل ناڈو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے10,000گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اداکارہ کی جانب سے اس نیک کام میں انکی مدد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ