ہیڈلائنز


انجلینا جولی اپنے شوہربراڈ پٹ پر شک کرنے لگیں، ناقابل یقین مطالبہ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت
لندن:عورت جس مقام پر بھی پہنچ جائے وہ اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ نہ تو دیکھ سکتی ہے اورنہ ہی برداشت کرسکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہالی ووڈ نگری میں ہواجب ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے شک کی بنیاد پر اپنے شوہربراڈ پٹ سے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کامطالبہ کردیا۔ خبر کچھ یوں ہے کہ براڈ پٹ کی اہلیہ انجلینا جولی کو شک ہے کہ اداکارہ ملیساایتھریج کے بچوں کا باپ بھی براڈ پٹ ہے ،اس شک کو دور کرنے کےلئے انہوں نے پراڈ پٹ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں تاکہ پتہ چل سکے کہ براڈ پٹ ملیسا کے بچوں کے باپ ہیں یا نہیں۔ ملیسا ایتھریج نے ایک آسٹریلوی ٹاک شو میں کہا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ اداکار براڈ پٹ انکے لئے اپنے سپرمز کا عطیہ دیں۔ اداکارہ یہ بھی شیئر کر چکی ہیں کہ ان نو عمر بچوں بیلے اور بیکٹ کیلئے گلوکار ڈیوڈ کروسبے سپرمزکا عطیہ دے چکے ہیں۔ اداکارہ کی ان ہی باتوں کی بنا پر انجلینا جولی شک میں مبتلا ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ در حقیقت ایتھریج کے بچوں کا حقیقی والد کون ہے۔زرائع کے مطابق انجلینا جولی نے شوہر کو خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اگر انھوں نے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرایا تو وہ سیدھا ملیسا کے پاس جائیں گی تاکہ اپنے سوالات کے جواب حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ