ہیڈلائنز


روبی انعم کا پاکستانیوں کوسرپرائز دینے کااعلان

Written by | روزنامہ بشارت
لاہور: فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و اینکر پرسن روبی انعم نے کہا ہے کہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی زبردست تجربہ ہے،پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی، فی الحال فلم انڈسٹری سے دور ہوں لیکن آنیوالے وقت میں شائقین کو سرپرائز دے سکتی ہوں ۔ خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔ روبی انعم نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں میں پرستاروں کو آنیوالے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ