ہیڈلائنز


ایشوریا رائے 12سال بعد اجے دیوگن کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ  ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور سابق حسینہ عالم اداکارہ ایشوریارائے بچن 12 سال بعد فلم ”بادشاہو“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اجے دیوگن اور ایشوریارائے بچن کا شمار فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔واضح رہے دونوں ستارے 2004ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں ”رین کوٹ“ اور ”خاکی“ میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، جنھیں فلم بینوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔ تاہم اب یہ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوے بکھیرے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز ملن لوتھریا اپنی نئی آنے والی فلم”بادشاہو“ کے لیے کرینہ کپور خان ، پریانکا چوپڑا اور ایشوریارائے بچن کو پیشکش کرچکے ہیں لیکن قرعہ فال سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کے نام نکلا جس کے بعد اب وہ فلم میں اجے دیوگن کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی دیگرکاسٹ کا حتمی اعلان چند روز میں کیا جائے گا - 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ