ہیڈلائنز


سلمان خان اور ایشوریا رائے مد مقابل

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: عام طور پرایک دوسرے سے نظریں چرانے والے سابق محبت کے ساتھی ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان ایک دوسرے کے مد مقابل آنے کیلئے تیار ہو ہی گئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے کی نئی آنے والی فلم سر بجیت اور سلمان خان کی فلم ”سلطان“کا پہلا ٹریلر ایک ساتھ14اپریل کے روز ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے امنگ کمار کی سربجیت میں ایشوریا رائے بچن رندیپ ہدا کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ جبکہ سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ یاد رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان کے مقابل اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ