ہیڈلائنز


ایان علی کو سزا سنانے والے کسٹمز کلکٹر کاتبادلہ کردیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد: کرنسی سمگلنگ کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنانے والے کسٹمز کلکٹر کو تبدیل کر دیا گیا، ماڈل ایان کی گرفتاری سے اب تک کسٹمز کلکٹر کی تبدیلی سمیت کیس کے گواہ کے قتل جیسے سنگین واقعات ہوچکے ہیں۔ کسٹمز کلکٹر محمد علی رضا نے کیس میں ماڈل ایان کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے جرمانے اور برآمد ہونے والے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر ضبط کرنے کا حکم دیا تھا، کسٹمز کلکٹریٹ محمد علی رضا کی عدالت میں گزشتہ 8ماہ سے ماڈل ایان کے خلاف کیس زیرسماعت تھا۔ 3مارچ کو ایان علی کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا گیا اور یکم اپریل کو فیصلہ سنایا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ماڈل ایان کے خلاف فیصلے کے دوسرے روز ہی کلکٹر محمد علی رضا ہنجرا کا تبادلہ گلگت بلتستان کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ