ہیڈلائنز


سوناکشی اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں دوسروں کیلئے نت نئے لباس تیار کرنابے حد پسند ہے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ اپنے شوق کی تکمیل کر سکیں ۔ فیشن لائن کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیشن لائن کا نام ”اصلی سونا“رکھیں گی ۔واضح رہے اداکارہ کی انسٹاگرام آئی ڈی بھی اصلی سونا کے نام سے ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل بھی کپڑے ڈیزائن کرتی تھیں اور اب دوبارہ سے اپنا شوق پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ