ہیڈلائنز


زرین خان’’ اکثر 2‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

Written by | روزنامہ بشارت


 ممبئی: اداکارہ زرین خان کو آخری مرتبہ بولڈ فلم فرنچائز ’’ہیٹ سٹوری‘‘کی تیسری فلم ’’ہیٹ سٹور ی 3‘‘میں خاصی بولڈ اداکاری کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا تھا ۔ واضح رہے زرین خان کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو سپر سٹارسلمان خان کے ساتھ فنی سفر کا آغاز کر چکی ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آئندہ 2006ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی بولڈ ترین فلم ’’اکثر‘‘کے سیکیوئیل میں اداکاری کے جو ہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔اننتھ مہادیون کی 2006ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم میں سیریل کسر کے نام سے مشہور اداکار عمران ہاشمی ،اداکارہ آدتہ گوسوامی اور ڈینو موریا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے ۔زرین خان نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اکثر 2میں تین ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی ۔ اداکارہ کاکہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے اواخر میں کیا جائے گا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ