ہیڈلائنز


حقیقی زندگی کی کہانیوں میں ذیادہ تجسس پایا جاتا ہے : شبانہ اعظمی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی کی حال ہی میں نمائش کیلئے کی جانے والی فلم ’’نیرجا‘‘میں ان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے ۔ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہانی بہترین ہو تو فلم لازماً کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ جن فلموں کی کہانی حقیقی زندگی کے کسی واقعے سے جڑی ہو اس کے متعلق لوگوں میں ذیادہ تجسس پایا جاتا ہے ۔ واضح رہے سونم کپو ر اور شبانہ عظمی کی نیرجا درحقیقت 1986ء میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے360مسافروں کی جان بچانے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی تھی ۔چاردھائیوں سے فلم انڈسٹری سے منسلک اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ صرف بائیو پک ہی کامیاب قرار پاتی ہیں ۔تاہم بہترین کہانی پر فلمائی جانے والی فلمیں لازماً کامیاب ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ