ہیڈلائنز


سنی لیون نے کسی صحافی پر ہاتھ نہیں اٹھایا: شوہر

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: گزشتہ روز شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے ایک صحافی کے چہرے پر قابل اعتراض سوال پوچھنے پر تھپڑ جڑ دیا تھا ۔ تاہم اداکارہ کے شوہر ڈینیئل ویبر کی جانب سے ہفتے کے روز نیا انکشاف کیا گیا ہے کہ گجرات میںہولی کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں اداکارہ کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقع سرے سے پیش نہیں آیا ۔ رپورٹ کے مطابق 34سالہ اداکارہ نے صحافی کی طرف سے ایک رات کا معاوضہ پوچھنے پر اس کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ مار دیا تھا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مستی زادے سٹار کے شوہر ڈیئل ویبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے صحافی پر ہاتھ اٹھانے والی کہانی سراسر من گھڑت ہے ۔انکا مزید کہنا ہے کہ ہولی کے موقع پر اداکارہ نے کسی صحافی کو انٹرویو دیا ہی نہیں ۔واضح رہے گزشتہ روزشائع ہونے والی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بھارتی شہر گجرات میں ایک شو میں فن کا مظاہرہ کرنے سے قبل ایک صحافی کی طرف سے نازیبا سوالات پوچھنے پر اس کے منہ پر زوردار تھپڑ مار دیا تھا 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ