ہیڈلائنز


اداکاری کی خواہش پر والد نے مجھے سنجیدہ نہیں‌لیا۔ میرا سیٹھی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی صاحبزادی نے بتایا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی میں میڈیا جوائن کرنا چاہتی تھی۔ میرا سیٹھی نے بتایا کہ امریکہ سے جب میں نے اپنے والد کو فون کر کے انہیں اپنی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو پہلے انہوں نے مجھے سنجیدہ نہیں لیا اور مذاق سمجھتے رہے جس کے بعد انہیں خوب منایا گیا۔ بہت منانے اور لمبے مباحثوں کے بعد میرے ابو میں مجھے میری خواہش کے مطابق اداکاری کرنے کی اجازت دے دی لیکن اس سے قبل مجھے ہر چیز کے فائدے اور نقصانات بھی بخوبی سمجھائے۔ میرا سیٹھی نے اپنے والد نجم سیٹھی سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ