ہیڈلائنز


بگ بی کو ہر پرفامنس پر ایوارڈ ملنا چاہیے : ایشوریا رائے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: میگاسٹار امیتابھ بچن کو اتوار کے روز63ویں نیشنل ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔میگا سٹار کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ انکے سسر کی ہر پرفارمنس ہی ایوارڈ کے قابل ہوتی ہے ۔ اداکارہ نے نیشنل ایوارڈ تقریب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پا ہر فلم میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور وہ انکی اداکاری کی بہت بڑی مداح ہیں ۔انکا کہنا تھا یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے انھیں اس سے قبل بھی میگا سٹار کی شاندار کارکردگی پر فخر کے مواقع میسر آتے رہے ہیں ۔ واضح رہے اداکارہ آجکل کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اے دل ہے مشکل میں ایشوریا رائے کے ہمراہ رنبیر کپور ، انوشکاشرما اور فواد خان نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ