ہیڈلائنز


ایملی بلنٹ کا ماں بننے کے بعد قابل اعتراض مناظر کی عکسبندی سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

لا س اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ایملی بلنٹ بولڈ اداکاری کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں ۔اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے شادی کے بعد فلموں میں اداکاری کے حوالے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ماں بننے کے بعد قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کرائیں گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اس کے ساتھ اب اپنی فلموں میں تشدد آمیز مناظر بھی فلمبند نہیں کرائیں گی ۔اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ اب وہ 22برس کی نہیں ہیں جو عریاں تصاویر اور مناظر عکسبند کرائیں ۔ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی فلموں میں نظر آئیں گی تاہم اب وہ صرف ساف ستھری فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ