ہیڈلائنز


ایان کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا نیا میک اپ کا سامان اور جیولری کراچی پہنچ گئی، کسٹم کلیئرنس کے بعد دیا جائیگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : معروف خوبرو ماڈل ایان پرانے سامان سے عاجز آ گئیں، لاکھوں روپے مالیت کا نیا میک اپ اور دیگر جیولری وغیرہ کا سامان کراچی پہنچ گیا۔کسٹم حکام سے کلیئرنس کے بعد ایان کو دیا جائے گا۔ سامان 6 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ایان نے غیر ملکی امپورٹڈ میک اپ کا سامان اور جیولری منگوائی ہے۔ ایک لپ سٹک ایسی ہے جس میں بیک وقت کئی رنگ شامل ہیں، جگہ بدل بدل کر یہ لپ سٹیک استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چہرے کو شاداب کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی عمر میں کمی لانے والی بیوٹی کریم‘ کانوں کے بہت ہی ہلکے وزن کے قیمتی ترین ٹاپس بھی منگوائے گئے ہیں۔ ایان یہ نئی اشیا سپریم کورٹ میں متوقع پیشی کے دوران پہنیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ