ہیڈلائنز


سانحہ لاہور پر ستارے بھی افسردہ

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سانحہ لاہور پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔

گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس سانحے پر پاکستان اور ہندوستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثرین کے لیے دعائیں کیں جبکہ کچھ نے غم و غصہ کا بھی اظہار کیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اس سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ’یہ ایک پارک تھا، بچے جھولے جھول رہے تھے، آخر کوئی اتنا ظلم کیسے کر سکتا ہے؟‘

 مشہور گلوکار علی ظفر نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر دکھ کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماورا حسین اور عروہ حسین نے بھی لاہور اور پاکستان کے لیے دعائیں کیں۔ 

دوسری جانب بولی وڈ شخصیات نے بھی اس حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ