ہیڈلائنز


اداکارہ ریما کا میرا کو شادی کا لڈو کھالینے کا مشورہ

Written by | روزنامہ بشارت


کراچی:  پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ریما نے ساتھی اداکارہ میرا کو شادی کا لڈو کھا لینے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ و ہدایتا کارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ کراچی میں ٹی بی سے متعلق آگاہی واک میں شرکت کی جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید دیگر ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ اس موقع پر واک سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی بی اور کینسر سمیت تمام مہلک امراض سے آگاہی کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، تپ دق کے مریضوں کو سب سے جدا رکھنا بیماری سے پہلے ہی مریض کو ذہنی طور پر موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ریما نے ڈاؤ یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے عملے میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں۔ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کا شادی کا معاملہ ان کا ذاتی ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ انہیں شادی کرلینی چاہیے کیوں کہ جو یہ لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے اورجو نہ کھائے وہ پچھتائے اس لئے ایک بار اس لڈو کو کھالینا ہی چاہئے ۔جس پر میرا نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریما میری ایک اچھی دوست ہیں ان کا مشورہ میری سرآنکھوں پر ہے لیکن انہیں میری عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ ریما نے ایک دور میں بھی میرا جب رشتہ آیا تو ریما نے میرا مذاق اٹھایا تھا اور اب بھی میری شادی کے حوالے سے مذاق اڑا رہی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ