ہیڈلائنز


ابھی برائی شرو ع ہوئی، اوچھی حرکات کے پیچھے چھپی حیران کن وجہ قندیل بلوچ نے بے نقاب کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طرح طرح کی ویڈیوز اور پیغامات کی وجہ سے شہرت پانیوالی متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے دعویٰ کیاہے کہ وہ عزت دار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور گھروالے کبھی بھی ایسانہیں چاہتے لیکن وہ اس سے پہلے ایسی بالکل نہیں تھیں ، سٹرپ ڈانس کے ٹریلر سے پہلے وہ صرف لوگوں کو ہنسانے کیلئے مزاحیہ ویڈیو ز بناتی تھی اورلوگ پھر بھی گالیاں دیتے تھے ، ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے ، میں نے سوچا کہ برا نہ کرکے بھی بری ہوں تو کیوں نہ بری بن جاﺅں، اب برا کیا ، جس نے خلاف کھڑے ہوناہے ، کھڑا ہوجائے ، میرا پیج جنہوں نے بند کرایا، اب پورا پاکستان خوش ہورہاہے کہ برائی ختم ہوگئی لیکن بتادوں کہ برائی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی شروع ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ اہلخانہ نے بہت سمجھایا اور منع کیا ، حتیٰ کہ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ شوبز میں رہوں ، گھروالوں کیخلاف جاکریہ سب کچھ کرتی ہوں ، اہلخانہ نے ان چیزوں میں کبھی حمایت نہیں کی ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ لوگ اہلخانہ کو طعنے بھی دیتے ہوں گے ، بہت ہی ضدی اور بگڑی لڑکی ہوں ، ریکارڈ گواہ ہے کہ پہلے ایسی ویڈیوز نہیں لگاتی تھی لیکن پھر بھی گالیاں پڑی تھیں ، سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں نے براہی کیاکیاکہ گالیاں دی جارہی ہیں ؟ سب کچھ سننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اتنا برا تو پہلے ہی لوگ بولتے ہیں ، اچھاہے کہ آپ برے ہی بن جاﺅ، کچھ برا نہ کرکے بھی بری تھی تو اب برا کیا تو بری ہی ہوں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ