ہیڈلائنز


سوناکشی کی پرفارمنس پر فخر ہے : جان ابراہم

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بولی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم ”فورس 2“میں ایک ساتھ بڑی سکرین پر اداکاری کا جادو چلاتے نظر آئیں گے ۔جان ابراہم نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں انکی ساتھی اداکارہ سونا کشی سنہا نے خطرات سے گھبرائے بغیرایکشن سے بھرپور مناظر فلمبند کرائے ۔ اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ساتھی اداکارہ کے فن کے پرستار ہو گئے ہیں اور انھیں سوناکشی کی پرفارمنس پر فخر ہے ۔اداکار نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران جب انھوں نے سوناکشی سے پوچھا کہ کیا وہ دوسری اور تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کیلئے تیار ہیں تو انھوں بلا تامل ہاں میں جواب دیا ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ساتھی اداکارہ کی بے خوفی سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکے ۔ 41سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ فورس 2 کی 50 فیصد شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں ۔ تاہم باقی ماندہ شوٹنگ رواں سال جولائی تک مکمل کر لی جائے گی ۔ کہا جا رہا ہے کہ ابھے دیو کی فورس2فلم فرنچائز کے پہلے حصے کےمقابلے میں ذیادہ بڑے بجٹ میں تیار کی جا رہی ہے ۔ علا وہ ازیں اداکارہ سوناکشی سنہا اور جان ابراہم بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ