ہیڈلائنز


اداکارہ ماہ نور اور انکی والدہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: نامور اداکارہ ماہ نور اور انکی والدہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پا تھ پر چڑھ گئی تاہم گاڑی میں موجود اداکارہ اور انکی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں جبکہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ۔

اداکارہ ماہ نور اپنی والدہ کے ہمراہ بی بی پاکدامن دربار پر حاضری دینے کے بعد واپس گھر جارہی تھیں کہ گنگا رام ہسپتال کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔ حادثے میں اداکارہ اور انکی والدہ معجزانہ طو رپر محفوظ رہیں جبکہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ہے ۔اداکارہ ماہ نور اور ان کی والدہ نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ اس نے اتنے خوفناک حادثے میں ہمیں محفوظ رکھا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک مرتبہ تو ہماری جان ہی نکل گئی تھی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ