ہیڈلائنز


رنبیر اور کترینہ کیف کے بریک اپ پر نیتو سنگھ کا موقف بھی آگیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں بالی ووڈ میں کافی چہہ مگوئیاں ہورہی ہیں ، کچھ عرصہ رواں سال کے آخرتک دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تو پھر اچانک دونوں کے درمیان دوریوں کی بات سامنے آئی اور اس بریک اپ پر طرح طرح کی افواہیں سامنے آئیں لیکن اب پہلی مرتبہ رنبیر کپور کی والدہ نیتوسنگھ میدان میں آگئی ہیں اور باضابطہ موقف دیدیا جس پر سب حیران رہ گئے ، یہ بھی اطلاعات تھیں کہ نیتوسنگھ ہی دونوں کے درمیان آڑے آئی ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے کو ہدایت کی کہ کترینہ سے دور رہیں ۔ 
نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق سوال کے جواب میں مسز کپور کاکہناتھاکہ ’یہ ان دونوں کی زندگی کا معاملہ ہے ، ان کی اپنی زندگی ہے اور مجھے ان کی نجی زندگی پر بات کرنے کا کوئی اختیار نہیں‘۔نیتو سنگھ نے اس ضمن میں زیادہ بات نہیں کی تاہم یہ واضح ہوگیاکہ وہ اس رشتے یا بریک اپ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرناچاہتیں۔افواہیں ہیں کہ نیتو سنگھ نے کبھی بھی اپنے بیٹے کو کترینہ یا اس سے پہلے دپیکا پڈوکون کیساتھ رومانس کی اجازت نہیں دی ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ