ہیڈلائنز


کباڑیے کی بیٹی نے سب کو حیران کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : کباڑ کے کام سے منسلک غریب مزدور کی پندرہ سالہ بیٹی کی مہارت نے سب کوحیران کر دیا۔ انعم چھوٹی سی عمر میں ایسی خوبصورت پینسل اسکیچنگ کرتی ہے کہ سب ہی دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
لاہور کی 15 سالہ انعم آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، چھوٹی سی عمر میں انعم پینسل اسکیچ بنانے کی خداداد صلاحیت رکھتی ہے اور ہر طرح کی تصویر کو انتہائی مہارت سے اسکیچ میں ڈھال دیتی ہے۔

Anam-post-3-768x564
انعم کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی پینسل اسکیچ بنانے کا بے حد شوق ہے، میری خواہش ہے کہ میں اس فن کے ذریعے اپنے والدین کا نام روشن کروں اور اپنے کام میں مزید بہتری لاؤں۔
اس چھوٹی سی مصورہ کے والد سائیکل پر کباڑ کا کام کرتے ہیں اور دن بھر محلے کا چکر لگا کر اسی روزگار سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
انعم کے والد کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ میری بیٹی اور اچھی تصویریں بنا کر خوب ترقی کرے، اس حوالے سے انعم کے اسکول کی پرنسپل نےبتایا کہ انعم کے والد غربت کے باعث اپنی بچی کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کرپاتے۔

Anam-post-2-768x564
اسکول پرنسپل نے انعم کے فن سے متاثر ہوکر اس کے بنائے ہوئے پینسل اسکیچ اسکول کی دیواروں پر چسپاں کیے ہوئے ہیں۔
ایک کمرے کے گھر میں کرائے پر رہنے والی یہ بچی بغیر کسی سہولیات کے کچی پینسل کے ذریعے اسکیچ بناتی رہتی ہے، خدادا صلاحیتوں سے مالا مال انعم کباڑ کا کام کرنے والے اپنے والد کیلئے واقعی کسی انعام سے کم نہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ