بل گیٹس آنکھ مچولی کے شوقین

Written by | روزنامہ بشارت

امیر ترین اور مخیر ترین شخص نے لوگوں کو ورچوئل آنکھ مچولی کا حصہ بننے کا چیلنج کیا ہے جس کا مقصد دنیا کو بدل دینے والی سماجی تبدیلیوں کو سراہنا ہے۔

بل گیٹس نے لوگوں کو ایک سادہ آنکھ مچولی پر مشتمل وی آر گیم کھیلنے کا چیلنج کیا۔

یوٹیوب کی اس 360 ڈگری ویڈیو میں افریقہ کے مختلف مقامات کو دکھایا گیا جہاں مختلف ایجادات نے صحت، غذائیت اور اقتصادی مواقعوں کو بڑھانے میں مدد دی ہے۔

تاہم یہ ایجادات ایسی نہیں جن کی آپ توقع کرسکتے ہیں، یہ یا تو گندم کا ایک سادہ بیگ ہوسکتا ہے یا جیب میں آجانے والا ادویات کا کیس، یہاں تک کہ بل گیٹس کی پسندیدہ مرغیاں بھی نظر آئیں گی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 'ہر پیمانے کے لحاظ سے دنیا پہلے کے مقابلے میں زندگی کے لیے بہتر مقام بن چکی ہے، عالمی غربت کم ہورہی ہے، بچوں کی اموات کی شرح کم ہوگئی ہے جبکہ شرح خواندگی اور خواتین کی ترقی میں بہتری آرہی ہے اور پھر بھی بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا زوال کی جانب جارہی ہے'۔

اس وی آر گیم میں بل گیٹس مختلف مقامات پر سادہ ایجادات کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیتے ہیں جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انہیں وہ ستائش نہیں مل رہی جتنی یہ ایجادات معاشرتی تبدیلیاں لانے اور زندگیاں بچانے میں مدد دے رہی ہیں۔

بل گیٹس کے مطابق 'اگر آپ کو تبدیلی کی توقع نہیں تو آپ کو وہ کبھی نظر بھی نہیں آئے گی'


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h