ہیڈلائنز


آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مصنوعات کی فراہمی این ایل سی کے ذریعے نہ کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا

کراچی :آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری نہ ہونے کے باعث پی ایس او سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی ، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ آئل ٹینکرز مالکان نے مطالبہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی این ایل سی کے ذریعے نہ کی جائے کیونکہ این ایل سی کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل سے متعلق این او سی موجود نہیں،

این او سی کے بغیر تیل کی ترسیل سرے سے غیرقانونی ہے اس کے علاوہ ریلوے کے ذریعے تیل کی فراہمی ٹرانسپوٹرز کے حق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پی ایس او کو مطالبات تسلیم کرنے کا دیا گیا وقت اب ختم ہوچکا ہے جس کے بعد آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پی ایس او سے تیل کی فراہمی اب روک دی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعانت کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں ہونے والے نقصان کی تمام ذمہ داری پی ایس او حکام پر عائد ہوگی۔ 
 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ