ہیڈلائنز


ہونڈا کا منفرد الیکٹرک اسکوٹر

Written by | روزنامہ بشارت

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں کسی موٹرسائیکل جیسا ہے۔
پی سی ایکس نامی اسکوٹر مکمل طور پر بجلی سے چلتا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے ایسی بیٹری استعمال کی ہے جسے آسانی سے کسی بھی وقت بدلا جاسکتا ہے۔
اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔

5a576fbd5846f
موبائل پاور پیک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ انہیں چند سیکنڈ میں بدل کر مکمل چارج بیٹریوں کو لگایا جاسکتا ہے۔

5a576fbd60d03
اس میں 1.33 ہارس پاور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔

5a576fbcddcc3
کمپنی نے فی الحال اس سواری کے دیگر فیچرز پر روشنی نہیں ڈالی ہے مگر یہ اعلان ضرور کیا ہے کہ 2018 میں اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اس سے قبل ہونڈا نے اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی متعارف کرایا تھا، جس میں ہائی آﺅٹ پٹ بیٹری اور اے سی جی اسٹارٹر کو دیا گیا تھا تاکہ سفر کرنے کا تجربہ اچھا بنایا جاسکے۔
ان دونوں سواریوں کی قیمت بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہے مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک سے دو لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ