ہیڈلائنز


ڈالر کی اونچی اڑان جاری

Written by | روزنامہ بشارت

ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرنسی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی، روپے کی قدرمیں متوقع کمی کی قیاس آرائیوں نے ڈالر کی قیمت کو پر لگا دیئے۔ لاہورشہر سمیت ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے تک اوراوپن مارکیٹ میں 3روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کی جانب سے روپے کی قدر میں متوقع کمی کے اعلان نے کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی۔ پیر کے رو ز انٹر بینک میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 107 روپے فی ڈالر سے ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں 4روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر110روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔تاہم ڈالر کے ریٹس متعین نہ ہونے کے باعث مختلف نجی بنک ڈالر بیچنے سے کتراتے رہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے 20 پیسے مہنگا ہو کر 111 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر لاہور چیمبر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید،نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ باقاعدہ وزیر خزانہ نہ ہونے سے قیاس آرائیوں کا فائدہ مافیا اٹھا ر ہی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیدران نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل،قرضہ جات میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ