ہیڈلائنز


عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے لگی

Written by | روزنامہ بشارت

ریاض : سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں ایک بار پھر اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے لگی ہے اور گزشتہ روز ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل جبکہ نیویارک آئل فیوچرز میں تبدیلی کے بعد خام تیل کی قیمت 44 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ سعودی عرب نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کو بتادیا ہے کہ اس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ 90 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کے بعد کہ سعودی عرب نے طے شدہ پیداوار میں گزشتہ ماہ اضافہ کردیا، نیویارک آئل فیوچرز میں تبدیلی ہوئی اور تیل کی قیمت 44 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی پیداوار کی حد 10.058 ملین بیرل مقرر کی گئی تھی لیکن جون کے مہینے میں پیداوار بڑھا کر 10.07 ملین بیرل کردی گئی۔

 

دوسری جانب ’بی این پی پریبس ایس اے لندن‘ کے کموڈٹی مارکیٹس سٹریٹجی کے سربراہ ہیری شلنگ گوارن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں اضافہ غالباً ایک نارمل موسمیاتی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ مئی کے مہینے سے تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 50 ڈالر فی بیرل سے نیچے کی جانب مائل رہی ہے۔ 
امریکی خام تیل کی پیداوار 5سالہ اوسط سے 100 ملین بیرل اوپر رہی ہے جبکہ اپریل 2015ءکے بعد سے امریکا میں تیل کے کنوﺅں کو تعداد بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ نائیجیریا اور لیبیا کی جانب سے اضافہ بھی عالمی مارکیٹ پر اثراندازہورہا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے طے شدہ ہدف سے زیادہ پیداوار کو مثبت علامت کے طور پر نہیں دیکھا جارہا، اگرچہ اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی جارہی ہے کہ سعودی عرب عموماً موسم گرما میں پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ اس صورتحال میں تیل کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ