ہیڈلائنز


پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلیے 1 بولی موصول

Written by | روزنامہ بشارت

پی ٹی اے نے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے بولیوں کی وصولی کا اعلان قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے کیا، پی ٹی اے نے یہ مرحلہ وزارت آئی ٹی کی پالیسی ہدایات، انفارمیشن میمورینڈم (آئی ایم) اور پی پی آر اے کے تحت وضع کردہ طریقہ کاراور قواعدوضوابط کے تحت شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے۔

نیلامی کے عمل کے حوالے سے ایک معلوماتی سیشن 23مئی 2016 کو پی ٹی اے میں منعقد کیا گیا تھا، اب پی ٹی اے جمع شدہ بولی کا جائزہ لے گا اور اگر اسے تمام شرائط و قواعد کے مطابق پایا گیا تو بولی کو کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ کامیاب بولی دہندہ کے پاس رقم جمع کرانے کے لیے 2 آپشن ہوں گے، وہ مجموعی رقم 295 ملین ڈالر یکمشت جمع کراسکے گا یا پھر 50فیصد یکمشت جبکہ بقیہ 50فیصد 5 سالانہ اقساط میں 1سال لائبر پلس 3 فیصد کے ساتھ جمع کرائے گا، اس کے علاوہ کامیاب بولی دہندہ ایف بی آر کو 10فیصد ٹیکس یعنی 29.5 ملین ڈالر بھی جمع کرائے گا۔

یہ 2014سے اب تک تیسری اسپیکٹرم نیلامی ہے، ان تینوں نیلامیوں کے ذریعے اب تک قومی خزانے کو 1.98ارب (تقریباً 2ارب) ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ