ہیڈلائنز


پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوئے اور کہا گیا ہے کہ 'اسٹیٹ بینک اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کے درمیان بینکنگ ایند پیمنٹ ایگریمنٹ (بی پی اے) کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر ریاض ریاض الدین اور ایران کے مرکزی بینک کے نائب گورنر غلام علی کمیاب نے اپنے اپنے مرکزی بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 'اس طریقہ کار کو لیٹر آف کریڈیٹ کے ذریعے اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت ہونے والی تجارت کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا'۔

دونوں بینک اب اپنے ماتحت بینکوں کو بی پی اے کے تحت تجارتی لین دین میں باقاعدہ ذمہ دارادارے کے طور پر کام کرنے کے لیے دعوت دیں گے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 'طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی جائیں گی'۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ