قرض کے عدم استعمال پر پاکستان کو 70لاکھ ڈالر جرمانہ


قرض کے عدم استعمال پر پاکستان کو 70لاکھ ڈالر جرمانہ

Written by | روزنامہ بشارت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مخلتف منصوبوں کیلئے چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا، اس میں سے صرف ایک ارب اسی کروڑ ڈالر ہی استعمال کئے گئے ہیں، غیر استعمال شدہ فنڈز پر پاکستان کو کمیٹمنٹ فیس بھی ادا کرنی ہے، اس جرمانے کی شرح صفر اعشاریہ ایک پانچ فیصد ہے یعنی پاکستان لگ بھگ ستر لاکھ ڈالر زائد ادا کرے گا۔

نواز حکومت کے ترجیحی توانائی سیکٹر میں بھی فنڈز کا استعمال انتہائی سست رفتاری کا شکار ہے، دو ارب نوے کروڑ ڈالر کے قرض میں سے صرف چوالیس کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں لیکن حکومت ان چھ ارب ڈالر پر سود ہرسال ادا کرتا ہے۔

گزشتہ سال بھی اے ڈی بی نے تاخیر کے باعث انتیس کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کے قرضے منسوخ کئے تھے، اے ڈی بی کے کنٹری ریویو کے مطابق بینک پاکستان کے سینتیس منصوبوں اور ایک سیکٹر ریفارم پروگرام میں مدد کر رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک کی سربراہ کی جانب سے بھی منصوبوں کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

گذشت ماہ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا تھا، پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات پر پن بجلی کے ایک ہزار چھوٹے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے، جن میں سے 7 فیصد (70) مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس ان گھروں کو دیئے جائیں گے جن کی سربراہ خاتوں ہوں گی۔ معاہدے کے تحت پنجاب کے 17 ہزار 400 اور خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 187 اسکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں شمسی توانائی کے آلات کی تنصیب شامل ہے، جس میں 30 فیصد صرف لڑکیوں کے اسکول ہوں گے، معاہدے میں دونوں صوبوں کی خواتین کو ان کی مہارت بڑھانے کے لیے ٹریننگ دینے کی شِق بھی شامل ہے۔ مجموعی طور پر معاہدے کے تحت 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا میں جبکہ 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پنجاب میں خرچ کیے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

بدھ, 29 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNE at 17.70 km/h
Partly cloudy

22°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 55%
Wind: N at 17.70 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 82%
Wind: W at 28.97 km/h
Cloudy

14°C

کوئٹہ

Cloudy
Humidity: 53%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Mostly cloudy

17°C

پشاور

Mostly cloudy
Humidity: 79%
Wind: SW at 11.27 km/h