دبئی کی بڑی مارکیٹ میں پاکستان دوبارہ شامل ہوجائے گا


دبئی کی بڑی مارکیٹ میں پاکستان دوبارہ شامل ہوجائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آٹھ سال بعد پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ دبئی کی بڑی مارکیٹ میں پاکستان دوبارہ شامل ہوجائے گا۔

عرب امارات کے صارفین جلد پاکستانی مرغی کے گوشت سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔آٹھ سال پہلے عرب امارات نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر پابندی لگائی تھی ۔ عرب امارات کی پولٹری مصنوعات سالانہ درآمدات 3 لاکھ 70 ہزار ٹن ہے جس کے لئے 70 کروڑ ڈالر خرچ کرنا پڑتا ہے ۔ عرب امارات کی مقامی پیداوار46 ہزار ٹن ہے ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین خلیل ستار کا کہنا ہے کہ عرب امارت نے پابندی برڈ فلو کے خدشات پر لگائی تھی جو 2008 میں ہی اٹھا لی تھی لیکن اب اس حکومت نے شنوائی کی ہے ۔ چیئر مین کا کہنا ہے کہ عرب امارت سے پولٹری کی برآمد کی اجازت ملنے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی ملے گی لیکن اس کے لئے حلال سرٹیفکیٹ سمیت معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بڑی مقدار میں پولٹری مصنوعات عرب امارات برآمد کرنی ہے تو حکومت کو دیگر ممالک سے مسابقت کے لئے اس شعبے کو مراعات دینا ہونگی 

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

بدھ, 29 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNE at 17.70 km/h
Partly cloudy

22°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 55%
Wind: N at 17.70 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 82%
Wind: W at 28.97 km/h
Cloudy

14°C

کوئٹہ

Cloudy
Humidity: 53%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Mostly cloudy

17°C

پشاور

Mostly cloudy
Humidity: 79%
Wind: SW at 11.27 km/h