ہیڈلائنز

Reporter HH

Write on جمعرات, 01 فروری 2018

 کراچی:  ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں۔

 کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں۔ صوبائی وزیر کے پرائیوٹ سیکریٹری اللہ ورایو نے بتایا کہ میر ہزار خان بجارانی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

 

 
Write on جمعرات, 25 جنوری 2018

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کاررروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے گزشتہ برس ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی ایک ہزار 970 بار جب کہ رواں برس بھی 150 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے باربار احتجاج کیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، دوسری جانب بھارت میزائل کے تجربات کرکے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، بین البراعظمی میزائل کا تجربہ بھارت کی جارحانہ میزائل پالیسی اور امن کے بیانات میں تضاد کا عکاس ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نہیں ہے، ایسی کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف معلومات فراہم کرے ہم خود کارروائی کریں گے۔ پاکستان اپنی حفاظت کے لئے سلامتی کی ضروریات سے غافل نہیں، اقوام متحدہ کی کالعدم جماعتوں و شخصیات پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے جنہیں کالعدم تنظیموں و شخصیات پر پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا گیا ہے۔
امریکی نائب وزیرِ خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے کیوں کہ 16 سال تک فوجی طاقت استعمال کرکے بھی افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا، افغانستان میں دیر پا امن کا قیام فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے.

Write on بدھ, 29 نومبر 2017

لندن: برٹش میوزیم میں قائد اعظم کے مجسمے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش میوزیم لندن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر لندن صادق خان تھے اوراس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے۔
میئرلندن صادق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجسمے کا مقصد بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ بانی پاکستان کا ’لنکنز ان‘ میں رکھا جانے والا مجسمہ برطانوی مجسمہ ساز فلِپ جیکسن نے بنایا ہے۔
میئرلندن صادق خان نے ٹوئٹر پر مجسمے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب کے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن میں مدعو ہونے پر فخر محسوس کررہا ہوں

Write on بدھ, 29 نومبر 2017

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر سیوریج کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ نیپا چورنگی پر گندا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہریوں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سیوریج بورڈ کا عملہ لائن کی مرمت کے لئے نہیں پہنچ سکا ہے۔

Write on بدھ, 29 نومبر 2017

شہزادہ حمد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ وفد کو لاہور پہنچنے پر سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قطری وفد ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات کرے گا جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔
قطری وفد کی آمد کے نتیجے میں ملک میں جاری سیاسی انتشار اور پاناما لیکس سے متعلق جاری مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ممکن ہے۔ وفد تین سے چار روز تک پاکستان میں قیام کرے گا تاہم کچھ ارکان کل صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔ وفد کے کچھ ارکان کو مال روڈ کے ہوٹل اور باقی کو نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ٹہرایا جائے گا۔
قطری وفد کو 12 گاڑیوں میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں لاہور ائرپورٹ کے حج ٹرمینل سے روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قطری وفد کے جمعے کو پاکستان آنے کی اطلاع تھی لیکن وہ دو روز پہلے ہی پہنچ گیا۔ اس سے قبل 3 دسمبر 2016 کو بھی شہزادہ جاسم سمیت شاہی خاندان کے 12 افراد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی طرف سے جو دستاویزات جمع کروائی گئی تھیں ان میں لندن فلیٹس کے بارے میں قطری شہزادے کا خط بھی شامل تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے والد میاں شریف نے 1980 میں قطر میں ایک کروڑ بیس لاکھ قطری ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔ شہزادہ جاسم کے ذمے میاں شریف کے 80 لاکھ امریکی ڈالر واجب الادا تھے جو 2005 میں نیلسن اور نیکسول کمپنیوں میں شیئر کی صورت میں ادا کیے گئے۔

Write on جمعہ, 24 نومبر 2017

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز ،ماسٹرز ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میںداخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 نومبر 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

Write on جمعرات, 26 اکتوبر 2017

پشاور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 کے ضمنی انتخاب کے ابتدائی نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر کو برتری حاصل ہے۔
پشاورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے 184 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کا اعلان کردیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر 34 ہزار 267 ووٹ لے کر پہلے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر خان 18 ہزار 629 ووٹ لے کر دوسرے اور اے این پی کے خوشدل خان 17 ہزار 113 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان، مسلم لیگ (ن) کے ناصر خان موسیٰ زئی اور پیپلز پارٹی کے اسد گلزار سمیت کل 14 امید وار میدان میں تھے۔

گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار گلزار خان نے مسلم لیگ (ن) کے موجودہ امیدوار ناصر خان موسی زئی کو 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔
عام انتخابات میں ناصر خان موسیٰ زئی 20 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے جب کہ تیسری پوزیشن جماعت اسلامی کے حصے میں آئی تھی۔

Write on بدھ, 25 اکتوبر 2017
کراچی ( روزنامہ بشارت) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال2012ءمیں بھرتی ہونیوالے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے حوالے سے 28اکتوبر کو سیکرٹری تعلیم کے آفس میں افسران کامحکمہ جاتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ان اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا جبکہ دوسری جانب سال 2012ءکے اساتذہ کو تنخواہیں دلانے کیلئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژ ن کی قیادت بھی متحرک ہو چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ظہیر احمد بلوچ، پیپلز پارٹی کراچی کے سینئر نائب صدر راجہ رزاق بلوچ اورپی پی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم کے ہمراہ سال 2012ءمیں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے مسئلے پر گفتگو کیلئے منگل کے روز سیکریٹری تعلیم سندھ کے آفس پہنچے تاہم سیکریٹری تعلیم اقبال درانی کی عدم موجودگی کے باعث پی ایس نعیم نے ان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکریٹری تعلیم کے افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں 2012ءکے دوران بھرتی ہونیوالے اساتذہ اور نا ن ٹیچنگ اسٹاف کے معاملے پر محکمہ جاتی اجلاس 28اکتوبر بروز ہفتہ کو طلب کیا جا چکا ہے جس میں سیکریٹری تعلیم اقبال درانی ،ڈائریکٹر اسکول سکینڈری و پرائمری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز شریک ہوں گے۔اجلاس میں سابق سیکریٹری تعلیم عبد العزیز عقیلی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات اور بھرتیاں قواعد و ضوابط ہونے کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ اس ضمن میں قانونی پہلوﺅں پر بھی غور کیا جائیگا جس کے بعد ان اساتذہ اور نا ن اسٹاف کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا ۔دوسری جانب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر بلوچ کا کہنا تھا کہ پانچ برس سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے معاملے کو اب تک سنجیدہ نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ بھرپوراحتجاج کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔

 

صفحہ نمبر 1 ٹوٹل صفحات 170

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ