ترکی میں مزید 4 پاکستانی اغوا

Written by | روزنامہ بشارت

استنبول:ترک پولیس نے بازیاب ہونیوالے 6پاکستانیوں کو کاغذی کارروائی کے بعد فارغ کر دیاجبکہ ترکی میں مزید 4پاکستانیوں کو اغواکرلیا گیا ہے اور ان پرتشددکی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترکی نے بازیاب ہونیوالے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے مرحلے کا آغاز کر دیااورایمرجنسی پاسپورٹس اور دیگر کارروائی کے لئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام سے رابطہ کر لیا ہے ۔دوسری طرف نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں اغوا کاروں کو سرائے عالمگیر اور منڈی بہاؤ الدین کے 4نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اغوا کار لڑکوں کو برہنہ کر کے ان کے منہ پر ٹیپ لگا کر جسم پر گرم خنجر لگا رہا ہے اور گھر والوں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان ادا کیا جائے ورنہ ان کو قتل کردیا جائے گا۔
اغوا کاروں کی طرف سے مغویوں کے گھر والوں کو کہا گیا ہے کہ تاوان کی یہ رقم پشاور میں ادا کی جائے ۔ 


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h