کھانا نہیں ملتا بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے


کھانا نہیں ملتا بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 بھارتی فوجیوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے،فوجیوں کو ملنے والے راشن میں اعلیٰ افسران کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک حاضر سروس فوجی اہلکار نے بھارتی فوج میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جس نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کو دنیا بھر میں شرمندہ کر کے رکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا۔

 

بھارتی فوجی تیج بہادر جس کا تعلق پی ایس ایف 29 ویں بٹالین سے ہے، اس کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھارتی فوجی کا مزید کہنا تھا کہ ناشتے میں پتلا پراٹھا اور تھوڑی سی چائے ملتی ہے، بعض اوقات رات کو کھانا نہ ہونے کے باعث تو بھوکا بھی سونا پڑتا ہے کیا اس طرح ہم ڈیوٹی دے سکتے ہیں؟

اس نے کہا کہ صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک مسلسل کھڑے ہو کر ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن کھانے میں ہمیں ایسی دال دی جاتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ڈالا جاتا ہے اور نہ اس میں پیاز ہوتا ہے نہ گھی اور نہ ہی لہسن۔’’

اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کے بعد میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، لیکن میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی اور اپنے ساتھیوں کی بری حالت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

منگل, 28 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Cloudy

27°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Mostly cloudy

35°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 24%
Wind: N at 17.70 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

29°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 40.23 km/h
Mostly cloudy

22°C

کوئٹہ

Mostly cloudy
Humidity: 30%
Wind: W at 22.53 km/h
Cloudy

30°C

پشاور

Cloudy
Humidity: 35%
Wind: NNE at 6.44 km/h