امریکا اور یورپ میں شدید ترین سردی سے 23 افراد ہلاک

پیر, 09 جنوری 2017 10:31

امریکا اور یورپ میں شدید ترین سردی سے 23 افراد ہلاک

Written by

روم / وارسا:  یورپ اور امریکابھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث 23 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بے گھر اور تارکین وطن افراد شامل ہیں۔ صرف پولینڈ میں 2 روز کے دوران شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے۔ پولینڈ کے حکومتی مرکز برائے سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ نومبر سے اب تک سردی کے باعث 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں سردی کے باعث 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جن میں 5 بے گھر افراد شامل ہیں، جبکہ شدید برف باری کے باعث ملک بھر کے متعدد ایئرپورٹس بند رہے اورسیکڑوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب چیک ری پبلک میں شدید سردی کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بلغاریہ میں 2 عراقی تارکین وطن جبکہ یونان سے ایک افغان تارک وطن کی لاش ملی ہے۔ امریکامیں بھی برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں 12 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Read 69 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter